اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'اگست میں کھیلوں کا آغاز ہوسکتا ہے' - ریسلنگ، ایتھلیٹکس، بیڈ منٹن، باکسنگ اور سائیکلنگ

مرکزی وزیر نوجوانان اور کھیل کرن ریجیجو نے کہا ہے کہ اسپورٹز ذمہ داران کی جانب سے پیش کیے گئے خیالات کے بعد کھیلوں کے انعقاد کیا جائے گا۔

kiren rijiju says time is right to slowly open up sports
'اگست میں کھیلوں کو شروع کیا جاسکتا ہے'

By

Published : Jun 24, 2020, 12:51 PM IST

مرکزی وزیر کھیل کرن ریجیجو نے کہا کہ اگست تک ملک میں کچھ کھیلوں کے پروگرام شروع کیے جاسکتے ہیں۔

انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے) اور 15 نیشنل اسپورٹز فیڈریشنز (این ایس ایف) کے نمائندوں کے ساتھ ایک آن لائن میٹنگ کے دوران نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر (منسٹر آف یوتھ افیرس اینڈ اسپورٹز) کرن ریجیجونے کہا ہے کہ 'آہستہ آہستہ کھیلوں کو شروع کرنے کا وقت صحیح ہے'۔

یہ میٹنگ ایتھلیٹز کی تربیت، قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت اور بھارت میں کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کے حوالے سے منعقد کی گئی۔ جس میں جملہ 15 کھیلوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس میٹنگ میں آئی او اے کے صدر نریندر دھرو بترا، اسپورٹز سیکرٹری روی میٹل، ایس ای آئی کے ڈائرکٹر جنرل سندیپ پردھان، آئی او اے کے سکریٹری جنرل، راجیو مہتا، دیگر صدور اور آرکیری نے شرکت کی۔

اس میں فٹ بال، ہاکی، جوڈو، شوٹنگ، تیراکی، ٹیبل ٹینس، ویٹ لفٹنگ، ریسلنگ، ایتھلیٹکس، بیڈ منٹن، باکسنگ اور سائیکلنگ کے سیکرٹری جنرل شریک ہوئے۔

ریجیجو نے کہا کہ 'پورا ملک انلاک کے پہلے مرحلے میں ہے۔ ہم آہستہ آہستہ موجودہ صورتحال سے ہم آہنگ ہو رہے ہیں۔ لہذا حفاظتی پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے آہستہ آہستہ کھیلوں کا آغاز کیا جاسکتا ہے'۔

انھوں نے کہا ہے کہ 'فیڈریشنز میں ہر ایک کے لئے آگے کا راستہ طے کرنے کی بہترین اہلیت ہے'۔

ریجیجو نے کہا کہ 'کھیل سے متعلق وزارت فیڈریشنز سے آئیڈیا حاصل کرنا چاہے'۔

ریجیجو کے مطابق 'کھیلوں کے کھلنے کے لئے وزارت کھیل تمام خیالات کا جائزہ لے گی اور فیڈریشن کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ مجھے اگست سے محسوس ہوتا ہے کہ ہم کھیل شروع کرسکتے ہیں'۔

وزیر کھیل نے تمام فیڈریشنز سے اپیل کی ہے کہ وہ لیگ منیجرز سے بات کریں اور آنے والے مہینوں میں ہر کھیل میں منعقد ہونے والے چند پروگرامز کی تجویز کریں۔

انھوں نے کہا ہے کہ 'اس طرح کی وبائی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہمیں ایونٹز کے بارے میں جدید ہونا پڑے گا۔ ہم اسٹیڈیم میں چھوٹے ایونٹ منعقد کرسکتے ہیں اور اس میں شائقین کی ضرورت نہیں ہے۔ لیکن ہم یقینی طور پر ٹیلی ویژن چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کھیلوں کو لائیو کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں'۔

وزیر کھیل نے مزید کہا کہ 'ہمارے ایتھلیٹز کے اعتماد کو بڑھانا اور اس مشکل وقت میں معمول کی فضا بھی پیدا کرنا اہم ہے۔ ہم اگست کے بعد کچھ ایونٹز کا منصوبہ بناسکتے ہیں'۔

اس اجلاس میں جن اہم نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا ان میں وزارت کی جانب سے یہ تجویز بھی پیش کی گئی کہ فیڈریشن اولمپک کھلاڑیوں کی مرحلہ وار تربیت شروع کرنے کے لئے عبوری سالانہ مقابلہ اور تربیت کیلنڈر (اے سی ٹی) پیش کرسکتی ہے۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی مقابلوں کا کیلنڈر متعلقہ بین الاقوامی فیڈریشنز کے ذریعہ شائع کیا جاتا ہے۔ جس پر حالات کے حساب سے بعد میں تبدیلی بھی کی سکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details