گوایئر ایرلائنز نے کہا کہ آصف خان نامی ٹرینی پائلٹ کو متنازع اور نفرت آمیز تویٹز کرنے کی وجہ سے معطل کیا گیا ہے۔ تاہم گو ایئر نے یہ بھی کہا کہ چونکہ پائلٹ نے ان ٹویٹز کی تصدیق نہیں کی اس لیے اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے تب تک مذکورہ پائلٹ خدمات سے دور رہیں گے۔
کمپنی نے بتایا کہ پایلٹ آصف خان کو ابھی صرف معطل کیا گیا ہے۔ انہیں نوکری سے نکالا نہیں کیا گیا ہے اور اس معاملے کی تحقیقات ہو رہی ہے۔
ایک ہفتہ قبل ایک تنازع کھڑا ہوگیا تھا جب خان کے سوشل میڈیا اکاونٹ سے متنازع ٹویٹ کیے گئے۔ اس ضمن میں گو ایئر نے کہا کہ اس معاملے میں کمپنی کی زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔