اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کھادی ماسک کی آن لائن فروخت شروع - khadi masks in markets

کھادی اور گرام ادھیوگ نے کورونا وبا کے سبب ماسک کے بڑھتے مطالبے کے پیش نظر اس کی آن لائن فروخت شروع کردی ہے۔

کھادی ماسک
کھادی ماسک

By

Published : Jul 8, 2020, 7:52 PM IST

آیوگ کے چیئر مین ونے کمار سکسینا نے بدھ کو یہاں بتایا کہ کھادی ماسک کی آن لائن فروخت شروع کی گئی ہے تاکہ لوگ صرف اصل کھادی ماسک خریدیں۔

ماسک کی آن لائن فروخت کا مقصد خریداروں کو کسی بھی طرح کی جعلسازی سے بچانا ہے۔

متعدد آن لائن پورٹل کھادی کے نام پر ایسے ماسک بیچ رہے ہیں جو نہ تو کھادی کے کپڑے ہیں اور نہ ہی ہاتھ سے بنے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کھادی سوتی ماسک ڈبل-ٹوسٹیڈ سوتی کپڑے سے بنے ہیں۔

یہ ماسک تین پلیٹوں کے ساتھ دوہری پرت کے ہیں اور تین سائزوں میں دستیاب ہیں۔

مزید پڑھیں:کووڈ ۔19 کا بدترین مرحلہ آنا باقی: ڈبلیو ایچ او

سلک ماسک تین پرت والے ہیں جو کاٹن کھادی کی دو اندرونی پرتوں اور کھادی سلک کی سب سے اوپری پرت کے ساتھ آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھادی انڈیا کاٹن اور سلک دونوں ماسک بیچ رہا ہے۔

سوتی ماسک کی قیمت صرف 30روپے اور سلک ماسک 100 روپے میں دستیاب ہے۔

ماسک کی آن لائن خرید کے لئے کم از کم 500 روپے کا آرڈر دیا جاسکتا ہے۔

فی الحال آن لائن فروخت صرف اندرون ملک ہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details