وزیر ہوا بازی ہردیپ سنگھ پوری نے کیرالہ طیارہ حادثہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے، شدید زخمیوں کو 2-2 لاکھ اور معمولی زخمی ہونے والے افراد کو 50000 روپے کی عبوری امداد کا اعلان کیا ہے۔
کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان اور وزیر اعلی پنارائی وجین نے کوزیکوڈ میڈیکل کالج ہسپتال کا دورہ کیا جہاں زخمی مسافروں کو داخل کرایا گیا ہے۔
ایئر انڈیا کا بوئنگ 737 طیارہ کیرالہ کے کوزیک کوڈ کے کری پور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران پھسل کر حادثے کا شکار ہوگیا۔ اس حادثے کے عینی شاہد، سنٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس کے اے ایس آئی اجیت سنگھ نے بتایا 'میں نے ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز پیرامیٹر روڈ کی طرف گرتے ہوئی دیکھا'۔