اس کیس میں کیرل حکومت نے دہلی کے سینئر وکلا کی خدمات حاصل کی اور انھیں ایک کروڑ روپئے کی بھاری فیس ادا کی مگر بحث کے بعد عدالت نے حکومت کی اپیل خارج کردی۔
اس موقع پر اپوزیشن رہنما رمیش چینتلا نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ دوہرے قتل کا بڑا کیس سی بی آئی کے حوالے کردیا گیا ہے۔ سی بی آئی تحقیقات کے خلاف اپیل خارج کرنا حکومت کے لئے دھچکا تھا۔ حکومت کو مزید دھچکے کے دن آرہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے وکیلوں کو یہ رقم یوتھ کانگریس کے کارکن کریپیش اور سارتھ لال کے قاتلوں کے تحفظ کے لئے خرچ کی تھی۔