اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کیرالہ: محکمہ صحت نے 'کرونو وائرس' کے سلسلے میں الرٹ جاری کیا - کیرالہ کے محکمہ صحت

کیرالہ کے محکمہ صحت کی جانب سے چینی شہر ووہان سے شروع ہوئے مہلک کرونووائرس انفیکشن کے سلسلے میں ریاست میں الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

کرونو وائرس
کرونو وائرس

By

Published : Jan 22, 2020, 9:07 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 1:09 AM IST

وزیر صحت کے کے شیلجا نے بتایا کہ چین میں اب تک اس سنگین وائرس کی زد میں آکر نو لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور 440 سے زیادہ افراد کے اس انفیکشن سے متاثر ہوئے ہیں اسی کے مد نظر یہاں الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ریاست میں بیرون ممالک سے آنے والے سبھی مسافروں کی طبی جانچ کیے جانے کے واضح ہدایت دیے گئے ہیں۔

کے کے شیلجا نے کہا کہ جو لوگ چین سے آئے ہیں انہیں مناسب طبی جانچ کے لیے ضلع میڈیکل افسر سے رابطہ قائم کرنے کو کہا گیا ہے تاکہ ریاست میں اس وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 1:09 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details