اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سونے کی اسمگلنگ: این آئی اے کا اہم ملزم کے ساتھ دورہ - سریتھ

قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کی ٹیم سونے کی اسمگلنگ کیس کے ملزم سریتھ پی ایس کو سکریٹریٹ کے قریب ایک فلیٹ میں لے گئی جہاں تحقیقات کے مطابق اس کیس کے ملزم نے اسمگلنگ کا منصوبہ بنایا۔

سونے کی اسمگلنگ: این آئی اے نے ثبوت اکٹھا کرنے اہم ملزم کے ساتھ دورہ کیا
سونے کی اسمگلنگ: این آئی اے نے ثبوت اکٹھا کرنے اہم ملزم کے ساتھ دورہ کیا

By

Published : Jul 21, 2020, 9:13 PM IST

قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کی ٹیم منگل کے روز ہائی پروفائل سونے کی اسمگلنگ کیس کے اصل ملزم سریتھ پی ایس کو سکریٹریٹ کے قریب ایک فلیٹ لے گئی جہاں تحقیقات کے مطابق اس کیس کے ملزمان نے ملاقات کی اور منصوبہ بنایا۔

اس سے قبل آج کوچی میں این آئی اے کی خصوصی عدالت نے اس معاملے کے دونوں ملزموں سوپنا سریش اور سندیپ نائر کی تحویل میں 24 جولائی تک توسیع کردی تھی۔ عدالت دونوں ملزمان کی درخواست ضمانت پر 24 جولائی کو غور کرے گی۔

اس معاملے میں ملزم سریتھ جو اس سے قبل ترواننت پورم میں متحدہ عرب امارات کے قونصل خانے کے دفتر میں تعلقات عامہ کے افسر (پی آر او) کی حیثیت سے کام کرتا تھا کو 6 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا اور اسے 14 دن کے ریمانڈ پر طلب کیا گیا تھا۔

این آئی اے جسے وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے اس معاملے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کی تھی اس نے غیر قانونی سرگرمیاں روک تھام ایکٹ کی مختلف شقوں کے تحت دو دیگر اہم ملزموں - سوپنا سریش اور سندیپ نیر پر بھی جرم عائد کیا ہے۔

5 جولائی کو محکمہ کسٹم کے ذریعہ تروانانت پورم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سفارتی سامان میں چھپا ہوا 15 کروڑ روپے مالیت کا 30 کلو سونا پکڑا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details