اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کیرالہ سونا اسمگلنگ کیس: مزید 3 افراد گرفتار

کیرالہ کے حزب اختلاف رہنماوں کا کہنا ہے کہ اس معاملہ میں مبینہ طور پر سی ایم او کے پرنسپل سکریٹری سے وابستہ ایک ملازم بھی شامل ہے۔

kerala gold smuggling case: customs arrest 3 more persons
کیرالہ سونا اسمگلنگ کیس: مزید 3 افراد گرفتار

By

Published : Jul 15, 2020, 2:14 PM IST

کیرالہ کے کسٹم حکام نے کیرالہ میں سونے کی اسمگلنگ کیس کے سلسلے میں مزید تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم کو آج اکونومیک اوفنس کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

کیرالہ کے ترواننتاپورم ایئرپورٹ پر سونے کی اسمگلنگ کیس کے سلسلے میں کسٹمز نے یہ کارروائی انجام دی ہے۔

ایرناکولم کے مووتوپوزہ سے تعلق رکھنے والے جلال، مالپورم سے تعلق رکھنے والے محمد شفیع، کونڈوٹی کے ہمزاد علی کو گرفتار کیا گیا۔ کسٹم حکام کے مطابق ملزمان نے سونا، تاجروں کو پہنچایا تھا۔

اس معاملے میں سریت، سوپنا پربھا سریش، سندیپ نیر اور فضل فرید کو نامزد کیا گیا ہے جس کا تعلق کسٹمز کمشنریٹ نے پانچ جولائی کو ترواننتاپورم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 30 کلو ضبط کرنے سے متعلق تھا۔

ریاست میں حزب اختلاف نے اس معاملہ کو وزیراعلی دفتر سے متعلق قرار دیا تھا۔ جس کے بعد اس معاملے کو قومی توجہ حاصل ہوگئی۔ کیونکہ مبینہ طور پر ایک ملزم کا سی ایم او کے پرنسپل سکریٹری سے سے رابطہ تھا جسے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

مزید پڑھیں: بانس سے بنے پانی کے بوتلوں کی نمائش

این آئی اے نے غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ 1967 کے سیکشن 16، 17 اور 18 کے تحت چار ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے، جن میں سے 3 کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details