اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کیرالہ ایئر پورٹ پر سفارتی اہلکار کے سامان سے 30 کیلو سونا ضبط - کیرالہ ایر پورٹ

تروانانت پورم ہوائی اڈے سے منسلک ایئر کسٹم نے کارگو فلائٹ پر پہنچنے والا قریباً 30 کلو سونا ضبط کرلیا ہے اور اسے رہائی کے لیے یہاں ایک گودام میں رکھا گیا ہے۔ تاہم کسٹمز کے عہدیدار اس سلسلہ میں خاموشی برت رہے ہیں۔ انہوں نے ایک خفیہ اطلاع ملنے پر یہ کارروائی انجام دی۔

کیرالہ ایر پورٹ پر سفارتی اہلکار کے سامان سے 30 کیلو سونا ضبط
کیرالہ ایر پورٹ پر سفارتی اہلکار کے سامان سے 30 کیلو سونا ضبط

By

Published : Jul 5, 2020, 9:30 PM IST

ترواننت پورم ہوائی اڈے سے منسلک ایئر کسٹم نے کارگو فلائٹ پر پہنچنے والے بھاری مقدار میں سونے پر قبضہ کرلیا ہے اور اسے رہائی کے لئے یہاں ایک گودام میں رکھا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق ضبط شدہ سونا 30 کلو کے قریب ہے۔

اطلاع کے مطابق یہ سونا ایک سفارتی عہدیدار کے سامان سے برآمد کیا گیا ہے جو دبئی سے یہاں آیا ہے۔ کیرالہ کے دار الحکومت ترونتاپورم میں دبئی سفارتخانہ کا دفتر موجود ہے۔

تاہم کسٹمز کے عہدہدار اس بارے میں خاموش ہیں ، اس واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں کسٹم عہدیداروں نے ایک اطلاع ملنے کے بعد یہ کارروائی انجام دی۔ سامان کچھ دن پہلے ہی پہنچا تھا اور اسے کارگو یارڈ میں چھوڑ دیا گیا تھا اور جانچ پڑتال پر پتہ چلا کہ اس میں سونا تھا۔ اہلکار کارگو کی منزل تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details