کیرالہ کے وزیراعلیٰ پنارائی وجین نے گورنر عارف محمد خان کے ساتھ زمین کھسکنے کے مقام پیٹیمیڈی کا دورہ کیا تاکہ وہاں کی صورتحال کا جائزہ لیا جاسکے۔
اطلاع کے مطابق کیرالہ کے پیٹیمیڈی میں تودے گرنے اور زمین کھسکنے سے ہلاکتوں کی تعداد 55 ہوگئی ہے۔
وجین ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے پیٹیمیڈی میں اترے اور سڑک کے ذریعے لینڈ سلائیڈ سے متاثرہ علاقے کا رخ کیا۔
کیرالہ: وزیراعلی اور گورنر کا متاثرہ علاقے کا دورہ وزیر مملکت برائے محصول ڈی جی پی اور چیف سکریٹری نے بھی وہاں موجود صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا۔
کیرالہ کے محکمہ آفات سماوی کے مطابق 'مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 55 ہوگئی ہے۔ جب کہ ملبے سے مزید تین لاشیں برآمد ہوئی ہیں'۔
عہدیداروں کے مطابق سات اگست کو مٹی کے تودے گرنے سے 82 افراد متاثر ہوئے تھے۔
راجمالہ کے قریب لینڈ سلائیڈ سے ریاستی سرکاری محکمہ جات کے ملازمین کی بستیاں بہہ گئیں اور اس کے بعد سے مختلف ایجنسیاں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔