اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کیرالہ: بی جے پی صدر گرفتار

کیرالہ اسمبلی کے باہر وزیراعلیٰ پنرائی وجیئن کے استعفی کی مانگ کے سلسلے میں ان کے خلاف احتجاج کرنے والے کیرالہ بی جے پی صدر کے سریندرن کو پیر کے روز گرفتار کرلیا گیا۔

Kerala BJP president K Surendran arrested
کیرالہ کے بی جے پی صدر 'کے سریندرن' گرفتار

By

Published : Aug 24, 2020, 7:42 PM IST

کیرالہ بی جے پی صدر نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے استعفیٰ دینے تک بی جے پی اپنا احتجاج جاری رکھے گی۔ انہوں نے ترویندم بین الاقوامی ہوائی اڈے کی نجکاری کے معاملے پر اسمبلی میں بی جے پی ایم ایل اے او راج گوپال کو بولنے کی اجازت نہ دینے کے لئے سرکار کی سخت مذمت کی۔

بی جے پی رکن اسمبلی او راجگوپال نے یہ د ھرنا منعقد کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بائیں بازو کی سرکار منظم طریقہ سے بڑے پیمانے پر بدعنوانی میں ملوث رہی ہے۔

بی جے پی رہنماؤں نے الزام لگایا کہ وزیر اعلی کا دفتر ملک دشمن سرگرمیوں اور سونے کی اسمگلنگ کے لئے ایک محفوظ زون بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ دفتر کے اعلی حکام کا سوپنا سریش کے ساتھ گٹھ جوڑ تھا جو سفارتی سامان کی سونے کی اسمگلنگ کا ایک اہم ملزم ہے۔

پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری جارج کورین، ریاستی سکریٹری سی شیو کٹی، ایڈوکیٹ ایس سریش، ضلعی صدر وی وی راجیش کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details