راجیہ سبھا میں 'آپ' کے رکن پارلیمان سنجے سنگھ نے بتایا کہ کیجریوال کے ڈنمارک دورے کو وزارت خارجہ نے اجازت نہیں دی ہے۔ وزیر اعلی نے موسمیاتی تبدیلی پر ایک کانفرنس - 'سی 40' میں حصہ لینے کے لئے ڈنمارک دورے کی اجازت مانگی تھی۔
کیجریوال کو ڈنمارک جانے کی اجازت نہیں
مرکزی حکومت نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کو ڈنمارک کے دورے کی اجازت نہیں دی ہے۔
سنجے سنگھ نے کہا کہ دورے کی اجازت نہ دینا بدقسمتی کی بات ہے۔ انهوں نے کہا 'یہ میری سمجھ سے باہر ہے کہ مودی حکومت ہمارے ساتھ ایسا رویہ کیوں اختیار کررہی ہے'۔
سنگھ نے مزید کہا کہ کیجریوال چھٹیاں منانے ڈنمارک نہیں جا رہے تھے بلکہ انہیں ایشیا کے 100 شہروں کے میئر کے ایک کانفرنس میں حصہ لینا تھا۔ وہ آلودگی میں نمٹنے کے طور طریقوں پر ملک کے لئے بہتر نقطہ نظر پیش کرتے۔ انہوں سوال کیا 'ابھی تک کتنے وزرائے اعلی کے سرکاری دوروں کومنسوخ کیا گیا ہے۔ ہم نے ایک مہینے قبل درخواست دی تھی لیکن افسوس کہ اجازت نہیں مل سکی۔