کیجریوال نے اس وائرس کو وبائی مرض قرار دے دیا ہے ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ جن اسکولوں میں امتحانات ختم ہوچکے ہیں انھیں آئئندہ اعلان تک بند رکھا جائے۔
غور طلب ہے کہ کورونا وائرس لوگوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے کیونکہ ملک بھر میں اس کے 60 سے زائد معاملات سامنے آچکے ہیں۔
دہلی میں سنیما ہال بند ہونے پر عوام کا رد عمل اسی کے پیش نظر مرکزی حکومت کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومتیں بھی احتیاطی اقدامات کررہی ہیں، لوگوں کو بیدار کیا جارہا ہے اور انھیں اس بیماری سے بچنے کی احتیاطی تدابیر سے واقف کرایا جارہا ہے۔
حالانکہ 31 مارچ تک تمام سنیما ہال بند رکھے جانے کے فیصلے پر چند لوگوں کا کہنا ہے کہ دہلی حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی طور پر یہ فیصلہ لیا ہے لیکن اس کے سبب لوگ گھروں سے نہیں نکل پارہے ہیں اور انھیں تفریح کے لیے کوئی محفوظ جگہ میسر نہیں ہے جس کی وجہ سے انھیں خالی وقت گزارنے میں دقت پیش آرہی ہے۔
اس کے برعکس زیادہ تر لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے سنیما ہال، اسکول و کالج بند کیے جانے کا فیصلہ بالکل صحیح ہے کیونکہ لوگوں کی زندگی سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے۔