اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ملک بھر میں رنگ برنگی ہولی - holi special news

ہندی کیلینڈر کے مطابق پھاگن ماہ کی پرنیما میں ہولی جلائی جاتی ہے، اور اس کے اگلے دن رنگ و گلال کے ساتھ ہولی منائی جاتی ہے۔ پورے بھارت میں ہربرس کی طرح اس بار بھی ہولی تہوار بڑے ہی دھوم دھام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

آج رنگ ہے اے مہا رنگ ہے ری
آج رنگ ہے اے مہا رنگ ہے ری

By

Published : Mar 10, 2020, 10:27 AM IST

موسم سرما کے ختم ہوتے ہی گلابی ٹھنڈک کے درمیان ہولی کی پیاری صبح رنگ و گلال اور چھلکتے جام کا یہ تہوار سبھوں کے دلوں میں ایک انوکھی کیفیت پیدا کرتا ہے۔

آج رنگ ہے اے مہا رنگ ہے ری

بے رنگ زندگی میں رنگ بھرنے کا یہ خوبصورت تہوار ہولی بھارت کے ساتھ ساتھ کئی ملکوں میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

آج رنگ ہے اے مہا رنگ ہے ری
آج رنگ ہے اے مہا رنگ ہے ری

اس کائنات کو بھی قادر مطلق نے ایک خاص رنگ عطا کیا ہے۔ پھولوں سے لے کر بہاروں کا اپنا ایک حسن اور انوکھا رنگ ہوتا ہے۔

رنگ کے بغیر زندگی کا وجود ممکن نہیں، خوشیوں کا بھی اپنا ایک رنگ ہے۔ مسکراہٹوں کی بھی اپنی ایک رنگت ہوتی ہے۔ اس کائنات کے ذرہ ذرہ میں ایک رنگ ہے۔

آج رنگ ہے اے مہا رنگ ہے ری

ہولی کا یہ خوبصورت تہوار انہیں رنگوں کا سمیٹتا ہے اور بے رنگ زندگی میں رنگ بھر کر ایک نئے جوش جذبہ پیدا کرتا ہے۔

ہولی کو ہندو مذہب کا تہوار بتایا جاتا ہے لیکن اگر غور کیا جائے تو مسلم مذاہب میں صوفیوں کے یہاں ہولی کا بھی انوکھا رنگ دیکھنے کو ملتا ہے۔

آج رنگ ہے اے مہا رنگ ہے ری

ہندی کیلنڈر کے مطابق اس تہوار کو پھاگن ماہ میں منایا جاتا ہے اور انگریزی کے مطابق مارچ میں بھارت کی تمام ریاستوں میں اس رنگ برنگے تہوار کو منایا جاتا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:تشدد کے سبب ملتوی بورڈ امتحانات کی تاریخ کا اعلان

آپس میں مل جل کر ایک ساتھ رنگ کھیلا جاتا ہے گلال ملا جاتا ہے۔ ڈھولک باجے اور ہولی کے مست نغموں کے درمیان کیف و سرور کا ایک الگ اور انو کھا رنگ نظر آتا ہے۔

ملک کے زیادہ تر حصوں میں صبح سے ہی ہولی کے جنگ دکھائی دے رہے ہیں۔ لوگ ایک ایک دوسرے پر رنگ ڈال کر انہیں ہولی کی مبارک باد بھی دے رہے ہیں۔ اس تہوار پر خاص پکوان گجھیہ بھی بنائی جاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details