اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پاکستانی جیلوں میں قید ہندوستانی ماہی گیروں کو رہا کرانے کا مطالبہ

پاکستان کی جیلوں میں قید483 ہندوستانی ماہی گیروں کا مسئلہ آج راجیہ سبھا میں اٹھا یا گیا اور حکومت سے ان کی رہائی کر انے کا مطالبہ کیا گیا۔

By

Published : Jul 15, 2019, 8:17 PM IST

وجے سائی ریڈی

وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے پارلیمانی لیڈر وی وجے سائی ریڈی نے ایوان میں وقفہ صفر کے دوران یہ مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ستمبر میں ان کی ریاست کے 12 ماہی گیر اور نومبر میں 34 ماہی گیروں کو پاکستانی بحری پولس نے پکڑ لئے اور انہیں کراچی جیل میں عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔

وجے سائی ریڈی

ان ماہی گیروں کو پاکستان نے ہندوستانی سمندری حدودسے پکڑا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت 483 ہندوستانی ماہی گیر پاکستانی جیلوں میں بند ہیں اور انہیں رہا نہیں کرایا جا سکا ہے۔

مسٹر ریڈی نے کہا کہ آندھرا پردیش کے ماہی گیر کام کے لئے گجرات گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ان ماہی گیروں کے اہل خانہ کے ساتھ اس وقت کی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملے تھے اور ماہی گیروں کو رہا کروانے کی درخواست کی تھی۔ محترمہ سوراج نے ان کی رہائی کے سلسلے میں یقین دہانی کرائی تھی لیکن ابھی تک کچھ بھی نہیں ہوا ہے۔

مسٹر ریڈی نے کہا کہ مرکزی حکومت کو اپنا اثر و رسوخ استعمال کر کے ان ماہی گیروں کو رہا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ ساتھ ہی پاکستان پر یہ دباؤ بنانا چاہیے کہ ہندوستانی سفارت خانے کے افسر جیل میں قید ماہی گیروں سے مل سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details