اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

قاضی رنگا نیشنل پارک سیلاب کی زد میں، گینڈا سمیت 14 جانور ہلاک

آسام میں سیلاب کی صورتحال آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید خراب ہونے کا خطرہ ہے۔ وہیں ریاست کے قاضی رنگا نیشنل پارک کا 90 فیصد حصہ سیلاب سے متاثر ہوا ہے۔ نیشنل پارک میں موجودہ سیلاب کے دوران ایک گینڈے سمیت 14 جانوروں کی موت ہوگئی ہے۔

کازیرنگا نیشنل پارک سیلاب کی زد میں، ایک گینڈا سمیت 14 جانور ہلاک
کازیرنگا نیشنل پارک سیلاب کی زد میں، ایک گینڈا سمیت 14 جانور ہلاک

By

Published : Jul 1, 2020, 1:50 PM IST

آسام کے قاضی رنگا نیشنل پارک میں تعینات عملے نے پارک کے علاقے میں گینڈے کی لاش برآمد کی ہے۔

کازیرنگا نیشنل پارک سیلاب کی زد میں، ایک گینڈا سمیت 14 جانور ہلاک

پارک کے حکام کے مطابق پارک کے کل 243 کیمپوں میں سے 143 کیمپ سیلاب کی زد میں آگئے ہیں۔ وہیں دوسری طرف بہت سے جنگلی جانور جن میں سے ایک گینڈا، ہرن، ہاتھی شامل ہیں، انہیں بحفاظت بالائی علاقوں اور قریب کے اونچے علاقوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

کازیرنگا نیشنل پارک سیلاب کی زد میں، ایک گینڈا سمیت 14 جانور ہلاک

پارک حکام اور ضلعی انتظامیہ نے نیشنل ہائی وے 37 پر تمام گاڑیوں کی رفتار کی حد کو محدود کردیا ہے۔

کازیرنگا نیشنل پارک سیلاب کی زد میں، ایک گینڈا سمیت 14 جانور ہلاک

پارک اتھارٹی نے رفتار کی حد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 5 ہزار جرمانہ بھی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کازیرنگا نیشنل پارک سیلاب کی زد میں، ایک گینڈا سمیت 14 جانور ہلاک

رفتار کی حد پر عمل کرنا ضروری ہے کیونکہ مختلف جانور سیلاب کے دوران بالائی زمین کی تلاش میں پارک کے دوسری طرف جانے کی کوشش کرتے ہیں اور ایسے میں وہ تیز رفتار گاڑیوں کی زد میں آجاتے ہیں۔

کازیرنگا نیشنل پارک سیلاب کی زد میں، ایک گینڈا سمیت 14 جانور ہلاک

آسام کے قاضی رنگا نیشنل پارک میں گینڈوں کی آبادی دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔

شدید بارش کی وجہ سے آسام کے تقریباً 25 اضلاع سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، جس سے ریاست کی عوام کو بہت نقصان پہنچا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details