اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اورنگ آباد: 'کاوش فاونڈیشن' افسر بننے کا پہلا زینہ - انٹرنس امتحان

اس ٹیسٹ میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے ہونہار امیدواروں کو 'ہمدرد اسٹڈی سرکل' دہلی میں مفت میں مزید تیاری کرنے کا موقع ملے گا۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Jul 31, 2019, 7:55 PM IST

سیول سروسیز امتحانات کی تیاری کے معروف ادارہ 'ہمدرد اسٹڈی سرکل' میں داخلے کے لیے ملک بھر میں انٹرنس امتحانات کرائے گئے۔

اورنگ آباد: 'کاوش فاونڈیشن' افسر بننے کا پہلا زینہ

دہلی میں واقع 'ہمدرد اسٹڈی سرکل' کے تحت ملک بھر کے 24 مراکز پر انٹرنس ٹیسٹ ہوئے۔ اس ٹیسٹ میں کامیاب طلبا و طالبات کو انٹریو کے بعد ہمدرد میں داخلہ دیا جائے گا۔

مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں ہمدرد کے مرکز 'کاوش فاونڈیشن' کے بھی 65 طلباء و طالبات نے داخلہ امتحان میں حصہ لیا۔

اس ٹیسٹ میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے ہونہار امیدواروں کو 'ہمدرد اسٹڈی سرکل' دہلی میں مفت میں مزید تیاری کرنے کا موقع ملے گا۔

غور طلب ہے کہ مہاراشٹر کے طلبا وطالبات کے لیے سیول سروسیس کی تیاری ایک خواب کی مانند تھی لیکن 'کاویش فاؤنڈیشن' کی جدوجہد کے سبب اورنگ آباد شہر کو مسابقتی امتحانات کی تیاری کے مرکز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

اورنگ آباد سینٹر کے انچارج شعیب صدیقی کا کہنا ہیکہ گذشتہ برس اورنگ آباد سینٹر داخلہ امتحان پاس کرنے والے 7 طلبا و طالبات دہلی میں سیول سروسیز امتحان کی تیاری کررہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details