اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کانگڑی سے بجلی پیدا کرنے والا کشمیری نوجوان

اونتی پورہ کے چرسو گاؤں کے رہنے والے سہیل اور ان کے دوستوں نے اپنی تخلیقی صلاحیت کا لوہا منوایا ہے۔ انہوں نے نہ صرف بوٹ سے چارج ہونے والا چارجر بنایا، بلکہ کشمیر میں روایتی کانگڑی کی گرمی سے بجلی کا بلب بھی روشن کیا ہے۔

Kashmiri youngsters invent change heat from kangri into light
کانگڑی سے بجلی پیدا کرنے والا کشمیری نوجوان

By

Published : Oct 30, 2020, 8:31 PM IST

یوں تو وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں میں تخلیقی صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے، اونتی پورہ کے چرسو گاؤں کے رہنے والے سہیل احمد نے اپنی تخلیقی صلاحیت کے بل بوتے ایسا کارنامہ انجام دیا ہے جسے دیکھ لوگ حیران و شسدر ہیں۔

کانگڑی سے بجلی پیدا کرنے والا کشمیری نوجوان

سہیل احمد پرے نے اپنے دو دوستوں کے تعاون سے نہ صرف بوٹ سے چارج ہونے والا چارجر بنایا ہے بلکہ کشمیر میں روایتی کانگڑی کی گرمی سے بجلی کا بلب روشن کیا ہے جو نہ صرف ایک نیا کارنامہ ہے بلکہ اس کی وجہ سے موسم سرما کے دوران بجلی کی کمی کا مسئلہ بھی کسی حد تک حل ہو سکے گا۔

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں سہیل احمد پرے نے بتایا کہ' وہ بچپن سے تخلیقی ذہنیت کا حامل رہا ہے، اور وہ ایک بڑے پروجیکٹ پر پچھلے کئی برسوں سے کام کر رہا ہے، جسے پنبجلی کا متبادل قرار دیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:

زعفران پھولوں کی چنائی کے موسم کی شروعات


سہیل نے مزید بتایا کہ' انہوں نے اپنے دو دوستوں کے ساتھ مل کر جوتے سے چارج ہونے والا ایک چارجر بنایا ہے مزید اس تعلق سے سہیل اور ان کے دوست پر امید ہیں کہ' ان کے اس ایجاد سے یقینا عوام کو بے حد فائدہ پہنچے گا'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details