تعلیم کے میدان میں مسلم طبقہ کی پسماندگی کسی سے پوشیدہ نہیں ہے، کرناٹک میں مسلمانوں کی پسماندگی کو دور کس طرح دور کیا جاسکے اس تعلق سے کرناٹک وقف بورڈ نے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے کہ وہ اب اپنی ایک نئی تعلیمی پالیسی بنائے گا۔
اس ضمن میں راجیہ سبھا کے رکن ناصر حسین نے بتایا کہ مسلمانوں میں جو و تعلیمی پسماندگی ہے اسے دور کرنے اور ملت کے بچوں کو سماج میں آگے لانے کے لئے وقف بورڈ نے ایک نئی تعلیمی پالیسی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔