اَن لاک وَن کے تحت فراہم کی جانے والی متعدد چھوٹ کی وجہ سے کورونا وائرس کے مثبت واقعات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اسی تناظر میں کرناٹک کے وزیر برائے طبی تعلیم کے سدھاکر نے بتایا کہ 'ریاستی حکومت نے کووڈ ٹیسٹ میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے'۔
انہوں نے کہا کہ 'گزشتہ دو ہفتوں میں کیسز میں اضافے کی وجہ سے حکومت روزانہ 15،000 سے 25،000 نمونوں کی ٹیسٹنگ کی کوشش کر رہی ہے'۔
کے سدھاکر نے بتایا کہ 'پرہجوم علاقوں، پوراکرمیکا (شہری کارکن) گلی فروشوں، صحت سے متعلق کارکنوں، پولیس اور دوسرے تمام افراد کے جو پہلے محاذ میں ہیں، ان کا وسیع پیمانے پر ٹیسٹ کیا جائے گا'۔