کرناٹک کے وزیرداخلہ بسوراج بومائی نے کہا ہے کہ 'کرناٹک حکومت نے پولیس کو منشیات فراہم کرنے والوں اور کنڑ فلم انڈسٹری کے مابین مبینہ رابطوں کی تحقیقات کا حکم دیا ہے'۔
بومائی نے نامہ نگاروں کو بتایا ہے کہ 'ہم نے منشیات کے خلاف جنگ کا اعلان کیا ہے اور مرکزی کرائم برانچ (سی سی بی) پولیس کو حکم دیا ہے کہ حال ہی میں ریاست میں منشیات سے متعلقاسمگلنگ ریکٹ کو ہوا دینے والے منشیات سے متعلق کنٹر فلم انڈسٹری کے منشیات سے متعلقہ روابط کی تحقیقات کریں'۔
یہ سوال کہ ریاستی حکومت منشیات کے ریکٹ کیس میں تساہلی برت رہی ہے؟۔ تو اس پر جواب دیتے ہوئے بومائی نے کہا کہ 'کنڑ فلم کے پروڈیوسر اندرجیت لنکیش کو بھی اپنے الزام کے بارے میں معلومات شیئر کرنے کے لئے کہا گیا تھا کہ کنڑ فلم کے کچھ اداکار منشیات میں ملوث ہیں'۔
بومائی نے کہا ہے کہ 'جیسے لنکیش نے ہفتے کے روز مقامی نیوز چینلز کے سامنے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ چند فلمی اداکار منشیات ریکٹ ملوث ہیں۔ ہم نے ان سے ان الزامات کی تحقیقات کے لئے تفصیلات فراہم کرنے کے لیے کہا ہے'۔