اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کرناٹک قانون ساز کونسل انتخابات: بی جے پی اور کانگریس کے امیدواروں کا اعلان

کرناٹک میں قانون ساز کونسل انتخابات 29 جون کو ہونا طئے ہیں۔ اس کے لیے کانگریس کے دو، بی جی پی کے چار اور جنتا دل سیکولر (جے ڈی ایس) کے ایک امیدوار کو نامزد کیا گیا ہے۔

karnataka legislative council elections: bjp and congress candidates announced
کرناٹک قانون ساز کونسل انتخابات: بی جے پی اور کانگریس کے امیدواروں کا اعلان

By

Published : Jun 18, 2020, 12:18 PM IST

کرناٹک میں قانون ساز کونسل کے انتخابات کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نےچار امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔

پرتھپ سنگھا ناائک، ایم ٹی بی ناگراج، آر شنکر اور سنیل ویلیا پورے کو بی جے پی کے امیدواروں کے طور پر اعلان کیا گیا ہے۔

تاہم پارٹی نے ایچ وشواناتھ کو ٹکٹ نہیں دیا۔

کرناٹک قانون ساز کونسل کے سات اراکین کی میعاد متعلقہ قانون ساز اسمبلی کے اراکین کے ذریعہ منتخب کی گئی ہے جو 30 جون کو ختم ہورہی ہے۔

وہیں کانگریس نے بھی بی کے ہری پرساد اور نصیر احمد کو کرناٹک کے ایوان بالا میں ان دو سیٹوں کے لئے پارٹی کے امیدواروں کے طور پر امیدوار بنائے ہیں جو وہ جیت سکتی ہے۔

ہری پرساد نے حال ہی میں اپنی چھ سالہ راجیہ سبھا کی میعاد پوری کی اور جب وہ دوبارہ ٹکٹ کے خواہشمند تھے تو ایک اور سینئر رہنما ملیکارجنہ کھڑگے کو پارٹی ہائی کمان نے آر ایس سیٹ کے لئے ترجیح دی۔

ہری پرساد ماضی میں دو بار بنگلور جنوب سے لوک سبھا انتخابات لڑ چکے ہیں اور دونوں موقعوں پر ہار گئے ہیں۔

نصیر احمد قانون ساز کونسل سے ریٹائر ہو رہے ہیں اور پارٹی نے انہیں دوبارہ نامزد کیا ہے۔

کانگریس دو، بی جی پی کے چار اور جنتا دل سیکولر (جے ڈی ایس) کے ایک امید وار کا نام انتخابات کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ علاقائی پارٹی تاحال اپنے امیدوار کے انتخاب کا اعلان نہیں کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details