کرناٹک کی ریاستی حکومت نے کہا ہے کہ 'لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ تمام افراد جو ریاست میں پھنس چکے ہیں، ان کو ریاست میں داخل ہونے یا باہر جانے کے لئے آن لائن درخواست جمع کروانا ہوگی'۔
کرناٹک کی حکومت نے کہا ہے کہ 'مہاجر مزدور، سیاح، طلبہ اور دیگر جو کووڈ۔19 لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں۔ انہیں ریاست میں داخل ہونے یا اس سے باہر جانے کے لئے ایک آن لائن درخواست جمع کرانا ہوگا'۔
ریاستی حکومت کی طرف سے جاری کردہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) کے مطابق وہ لوگ جو کرناٹک چھوڑنا چاہتے ہیں یا واپس آنا چاہتے ہیں وہ آن لائن درخواست sebasindhu.karnaka.gov.in پر جمع کرائیں۔
آن لائن درخواستیں بنگلور میں اور دوسرے اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کے فیصلے کے مطابق بنگلور ون سنٹرز اور بی بی ایم پی (شہری ادارہ) کے وارڈ دفاتر کے ذریعہ بھی جمع کرائی جاسکتی ہیں۔
محکمہ صحت کے حکام کے ذریعہ درخواست دہندگان کی اسکریننگ کی جائے گی۔ جس میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام درخواستوں کو ریاستی اعتبار سے ترتیب دیا جائے گا۔ جب ریاست کا اتفاق رائے ہو جائے گا تو سفر کی اجازت دی جائے گی۔
کرناٹک کے ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن اس نقل و حرکت کے لئے نوڈل افسران کی مشاورت سے بس کا بندوبست کرے گا۔ بسوں کی صفائی کی جائے گی اور جہاں سماجی دوری برقرار رہے گی۔