اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کرناٹک: پانچویں جماعت تک کے طلبا کی آن لائن کلاسیز پر پابندی عائد - karnataka government on online classes

کرناٹک حکومت نے کہا ہے کہ 'ایل کے جی سے لے کر پانچویں جماعت تک کے بچوں کے لئے آن لائن کلاسیز منعقد نہیں کی جاسکتی ہیں'۔

Karnataka govt bars online classes for students up to class V
کرناٹک: پانچویں جماعت تک کے طلبا کی آن لائن کلاسیز پر پابندی عائد

By

Published : Jun 11, 2020, 1:47 PM IST

کرناٹک کے وزیر برائے ابتدائی اور ثانوی تعلیم ایس سریش کمار نے کہا ہے کہ 'آن لائن کلاسیز کے نام پر اضافی فیس لینے والے اسکولز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی'۔

وزیر برائے ابتدائی اور ثانوی تعلیم ایس سریش کمار نے کہا کہ 'ایل کے جی سے لے کر پانچویں کلاس تک کے بچوں کے لئے آن لائن کلاسیز نہیں ہوگی'

وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ 'محکمہ تعلیم نے سینئر تعلیمی ماہرین، ماہر نفسیات اور نجی اسکول ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے مشورے لینے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ ایل کے جی سے پانچویں جماعت تک کے طلبا کے لئے آن لائن کلاسیز نہیں منعقد کی جائیں گی۔ اگر اسکول آن لائن کے نام پر زیادہ فیس وصول کرتے ہیں تو سخت کارروائی کی ہوگی'۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ 'کلاس نہم سے دہم کی آن لائن تعلیم کے لیے تعلیمی ماہرین کی سفارشات پیش کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ یہ کمیٹی 10 دن میں ایک رپورٹ پیش کرے گی'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details