بھارت کی جنوبی ریاست کر ناٹک کے گلبرگہ شہر میں 'آل انڈیا مہیلا سنسکرتیک تنظیم' کے بینر تلے گھروں میں کام کر نے والی خواتین نے معصوم بچوں کو اپنے ساتھ لیکر گلبرگہ ضلع کمشنر آفس کے سامنے احتجاج کیا۔
کرناٹک: گھریلو خادماوں کے لیے راشن کٹز اور علیحدہ بجٹ کا مطالبہ - protest in gulbarga
آل انڈیا مہیلا سنسکرتیک تنظیم کی رکن وجے لکشمی نے کہا کہ کورونا وائرس سے گھر یلو خادماوں کو کام نہیں مل رہا ہے، جس کے سبب یہ خواتین مشکلات سے دوچار ہیں۔
sdf
اس موقع پر تنظیم کی رکن وجے لکشمی نے کہا کہ کورونا وائرس سے گھر یلو خادماوں کو کام نہیں مل رہا ہے، جس کے سبب یہ خواتین مشکلات سے دوچار ہیں۔
انہوں نے ان غریب خواتین کے لیے اناج کٹز کے علاوہ رعایتی قیمت پر بس پاس جاری کرنے اور غیر منظم شعبہ کے لئے بجٹ میں علیحدہ رقم مختص کر نے کے لئے ریاستی اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا۔