اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

باغی ارکان اسمبلی اسپیکر کے سامنے پیش ہوں: سپریم کورٹ - حکمراں اتحاد

سپریم کورٹ نے کرناٹک میں حکمراں اتحاد کے 10 باغی ارکان اسمبلی کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے آج شام چھ بجے انہیں اسمبلی اسپیکر کے سامنے پیش ہوکر استعفیٰ دینے کا حکم دیا ہے۔

karnataka-crisis-sc-to-hear-plea-of-10-rebel-mlas-of-cong-jd-s-today

By

Published : Jul 11, 2019, 9:30 AM IST

Updated : Jul 11, 2019, 11:33 AM IST


سپریم کورٹ نے باغی ارکان اسمبلی کو حکم دیا کہ وہ آج چھ بجے تک کرناٹک کے اسمبلی اسپیکر کے سامنے حاضر ہوں اور اپنے مطابق انھیں استعفی سونپیں۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ اس کے بعد دن کے باقی حصے میں اسمبلی کے اسپیکر کو فیصلہ کرنا ہے۔

سپریم کورٹ نے کرناٹک کے ڈی جی پی کو تمام باغی ارکان اسمبلی کی حفاظت کو یقینی بنانے کو کہا اور سماعت آئندہ روز تک کے لیے ملتوی کر دی۔

دراصل کرناٹک میں حکمراں اتحاد کے 10 باغی ارکان اسمبلی نے سپریم کورٹ کا رخ کیا تھا۔

حکمراں اتحاد کے 10 باغی ارکان اسمبلی نے بدھ کے روز سپریم کورٹ پہنچے تھے اور مطالبہ کیا تھا کہ اسمبلی کے اسپیکر کو ان کے استعفے قبول کرنے کا حکم دیا جائے اور کہا کہ جائے کہ وہ انھیں اہل قرار دیے جانے کی دھمکی نہ دیں۔

ان باغی ارکان اسمبلی کی جانب سے سینئر وکیل مکل روہتگی بدھ کے روز سپریم کورٹ میں پیش ہوئے تھے اور بدھ کے روز ہی اس پر سماعت کی گزارش کی تھی۔

لیکن سپریم کورٹ کے سربراہ چیف جسٹس رنجن گوگوئی اس معاملے پر سماعت کے لیے آج کا دن طے کیا تھا۔

Last Updated : Jul 11, 2019, 11:33 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details