اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کرناٹک: باغی اراکین اسمبلی کی عرضی پر سماعت شروع - congress jds coliation

کرناٹک میں جاری سیاسی بحران کے درمیان حکمراں اتحاد کے مزید پانچ باغی اراکین اسمبلی نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی ہے، جس پر آج سماعت کا امکان ہے۔

karnataka-crisis-sc-agrees-to-hear-plea-of-5-more-rebel-mlas-on-tuesday

By

Published : Jul 16, 2019, 7:57 AM IST

Updated : Jul 16, 2019, 11:17 AM IST


کرناٹک میں حکمراں اتحاد کے باغی اراکین اسمبلی کی جانب سے 13 جولائی کو مکل روہتگی سپریم کورٹ میں پیش ہوئے تھے اور سماعت کے لیے درخواست کی تھی۔

بعد ازاں چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی بنچ نے کہا کہ ہم اس پر منگل کو سماعت کرسکتے ہیں۔

عدالت نے مزید کہا کہ ہمارے پاس پہلے سے ہی 10 دیگر اراکین اسمبلی کی عرضی زیر التواء ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ کرناٹک میں 16 اراکین اسمبلی نے رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے، اگر ان کا استعفی منظور کر لیا گیا تو کانگریس۔جے ڈی ایس کے اتحاد کی حکومت اقلیت میں آ جائے گی۔

کانگریس اور جے ڈی ایس کے رہنما جہاں اقتدار بچانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں، وہیں بی جے پی کے رہنما حکومت کو گراکر اپنی حکومت بنانے کے لیے سرگرم ہیں۔

Last Updated : Jul 16, 2019, 11:17 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details