اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کرناٹک: وزیراعلی کے ہاتھوں بیدر ایئرپورٹ کا افتتاح

کرناٹک میں گلبرگہ ایئرپورٹ سے طیاروں کی پروازوں کی کامیاب شروعات کے بعد شہری ہوا بازی کی وزارت نے آج کرناٹک میں بیدر ایئرپورٹ سے بینگلورو کی پہلی براہ راست پرواز کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔

وزیراعلی کے ہاتھوں بیدر ایئرپورٹ کا افتتاح
وزیراعلی کے ہاتھوں بیدر ایئرپورٹ کا افتتاح

By

Published : Feb 8, 2020, 1:41 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 2:32 PM IST

کرناٹک کے ضلع بیدر کی عوام کی دیرینہ خواہش کو پوری کرتے ہوئے بیدر ایئرپورٹ کا افتتاح عمل میں آیا ہے، ریاست کے وزیر اعلی بی-ایس یدی یورپا کے ہے ہاتھوں بیدر ایئرپورٹ کا افتتاح کیا گیا۔

اس موقع پر کرناٹک کے وزیر اعلی یدی یورپا نے کہا کہ ان کے دور اقتدار میں آنے کے بعد سے پہلے گلبرگہ اور پھر اب بیدر میں ایئرپورٹ کا افتتاح عمل میں آیا ہے اور اس کے بعد بینگلور کے علاوہ بیدر سے دیگر شہروں کے لیے بھی پروازیں شروع کرنے کے لیے کوشش کی جائے گی۔

حکومت ہند کی علاقائی رابطہ اسکیم۔ پورے دیش کا عام ناگرک (آر سی ایس۔ یو ڈی اے این) کے تحت ہوائی اڈے کی ازسر نو مرمت کی گئی ہے اور یہ مرمت تخمیناً 11 کروڑ روپے کی لاگت سے کی گئی ہے۔

وزیراعلی کے ہاتھوں بیدر ایئرپورٹ کا افتتاح

اس لاگت کو ریاستی حکومت، مرکزی حکومت کی مدد سے برداشت کرے گی۔ فضائی خدمات کمپنی ٹروجیٹ اب بینگلورو۔ بیدر روٹ پر براہ راست اپنی روزانہ پرواز شروع کرے گا۔

کرناٹک کی ریاستی حکومت اور بھارتی فضائیہ کی مدد کا اعتراف کرتے ہوئے اڑان (یو ڈی اے این) کی انچارج جوائنٹ سکریٹری اوشا پاڑھی نے 250 فضائی روٹ کو شروع کرکے اڑان کے تحت حال ہی میں حاصل کیے گئے سنگ میل کے بارے میں بتایا۔

بینگلورو۔ بیدر روٹ کے افتتاح کے ساتھ شہری ہوابازی کی وزارت نے صفحہ اول کی اسکیم کے تحت 252 ہوائی راستوں اور 45 ایئرپورٹ کو کامیابی کے ساتھ فعال بنایا ہے۔

بیدر ایئرپورٹ کا افتتاح، کرناٹک خطے میں آٹھویں ایئرپورٹ کے کام شروع کرنے کی علامت ہے۔ ہوابازی کی وزارت نے کاروباری نوعیت کی شہری ہواب زی کے مقصد سے بیدر ایئرفورس اسٹیشن کی ری ماڈلنگ کا کام کیا ہے کیونکہ بیدر کے عوام کو ہر قسم کے انتظامی کاموں کے لیے بار بار بینگلورو کا سفر کرنا پڑتا تھا اور انہیں ریل گاڑی یا بس کے ذریعہ مشترکہ طور پر 11 گھنٹے کا سفر طے کرنا پڑتا تھا۔

بیدر ایئرپورٹ کے افتتاح کے ساتھ ہی یہاں کے لوگ اب بینگلورو اور ملک کے دوسرے حصوں تک آسانی سے پہنچ سکتے ہیں۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 2:32 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details