اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کرناٹک: این پی آر و این آر سی کے خلاف پیدل ترنگا یاترا - big protest in karnataka

مرکزی حکومت کے جاری کردہ شہریت ترمیم ایکٹ، این پی آر، این آر سی کے خلاف 21 جنوری کو کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں ایک احتجاجی جلسہ منعقد کیا جارہا ہے۔

ضلع گلبرگہ میں ایک احتجاجی جلسہ منعقد
ضلع گلبرگہ میں ایک احتجاجی جلسہ منعقد

By

Published : Jan 20, 2020, 5:31 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 6:04 PM IST

جس میں ضلع بیدر، گلبرگہ، یادگیر، رائچور، بلاری، کوپل اور بیجاپور، اضلاع سے ہزاروں کی تعداد میں عوام شرکت کریں گے۔

جلسہ کو کامیاب بنانے کے لیے ضلع یادگیر کے نوجوانوں نے شہرکے تمام غیر سیاسی جماعتوں اور تنظیم المسلمین و بیت المال یادگیر کی جانب سے اس احتجاجی جلسے میں شرکت کی اپیل کی۔

اس کے لیے ضلع یادگیر سے گلبرگہ تک پیدل ترنگا یاترا بھی نکالی گئی۔ یہ ریلی شہر کے حضرت ٹیپو سلطان چوک سے درگاہ حضرت یعقوب بخاری قادری تک نکالی گئی۔

ضلع گلبرگہ میں ایک احتجاجی جلسہ منعقد


اس موقع پر تجمل حسین ضلعی صدر بہوجن سماج پارٹی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کے 21 جنوری کو گلبرگہ میں منعقد احتجاجی جلسے میں شرکت کے لیے شہر یادگیر کے تمام غیر سیاسی جماعتوں اور تنظیم المسلمین و بیت المال یادگیر و نوجوانان یادگیر کی جانب سے پیدل ترنگا یاترا ریلی نکالی گئی ہے اور یہ ریلی نالوار سے واڑی ہوتے ہوئے گلبرگہ پہنچے گی اور ریلی میں شریک لوگ رات میں شاہ آباد میں قیام کریں گے۔

اس کے بعد 21 جنوری کی صبح نماز فجر کے بعد شاہ آباد سے گلبرگہ کے پیر بنگالی گراؤنڈ میں منعقد سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاجی جلسے میں شرکت کے لیے نکلے گی۔

لایق حسن صدر تنظیم المسلمین و بیت المال نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ کلبرگہ میں ہونے والے احتجاجی جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے پیدل ترنگا یاترا میں شامل یادگیر کے نوجوانوں کا وہ شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک مرکزی حکومت یہ قانون کو واپس نہیں لے گی یہ احتجاج جاری رہے گا۔

اس موقع پرشہر کے ہزاروں نوجوانوں کے علاوہ غیر سیاسی تنظیموں کے ذمہ داران و دیگر موجود تھے۔

Last Updated : Feb 17, 2020, 6:04 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details