صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے اتوار کے روز کرگل جنگ میں ملک کے لیے خود کو قربان کردینے والے فوج کے بہادر جوانوں کو یاد کیا اور انہیں سلام کیا۔
کووند نے کرگل یوم فتح کے موقع پر ٹوئٹ کر کے کہا ' کرگل یوم فتح ہمارے مسلح دستوں کی بہادری، پختہ عزم اور غیر معمولی شجاعت کی علامت ہے۔'
انہوں نے لکھا کہ' میں بہادر فوجیوں کو سلام کرتا ہوں۔ جنہوں نے دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور مادر وطن کی حفاظت کے لئے اپنی جانیں قربان کردیں۔ ملک ہمیشہ کے لئے ان کے اور ان کے کنبے کا شکر گزارہے۔'