پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے پیر کے روز میٹنگ میں بیان کے بعد ٹوئٹ کرنے والے اور ملک کے سینئر ترین وکیل میں سے ایک سبل کے آج کے ٹوئٹ سے قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہوگیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھاکہ' یہ کسی عہدہ کی بات نہیں ہے۔ یہ میرے ملک کی بات ہے جو سب سے زیادہ اہم ہے'۔
راہل گاندھی کی ناراضگی کی اطلاع کے بعد پیر کو میٹنگ میں کپل سبل نے ٹوئٹ کیا تھا، 'لیکن بعد میں سینئر ایڈوکیٹ نے یہ کہتے ہوئے ٹوئٹ کو ہٹا دیا تھا کہ راہل گاندھی نے انہیں بتایا تھا کہ انہوں نے ایسا کچھ نہیں کہا ہے'۔