اردو

urdu

سنہ 1983 ورلڈ کپ فائنل کا ٹکٹ دیکھ کر کپل دیو جذباتی ہو گئے تھے

بھارت نے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ جیسی افسانوی ٹیموں کو چونکا کر فائنل میں جگہ بنا ئی تھی جہاں اس کا مقابلہ کلائیو لائیڈ کی ناقابل تسخیر ویسٹ انڈیز ٹیم سے ہوا جس نے دو بار یہ اعزاز جیتا تھا۔ کسی کو توقع نہیں تھی کہ بھارت ویسٹ انڈیز کو چیلنج کرنے میں کامیاب ہوجائے گا۔

By

Published : Oct 10, 2020, 6:01 AM IST

Published : Oct 10, 2020, 6:01 AM IST

fds
fds

سنہ 1983 میں بھارت کو ایک روزہ ورلڈ کپ چمپئن بنانے والے کپتان کپل دیو اپنے ایک مداح راجیش گپتا کے ہاتھوں ورلڈ کپ کا فائنل ٹکٹ دیکھ کر بہت جذباتی ہو گئے اور انہوں نے مداح کو مشورہ دیا کہ یہ بیش قیمت ہے اسے سنبھال کر رکھنا۔

راجیش گپتا کے پاس 1983 کے ورلڈ کپ کے فائنل کا ٹکٹ ہے جو انہوں نے خود کپل دیو کو دکھایا تھا اور اس آل راؤنڈر نے اس ٹکٹ پر اپنے دستخط کردیئے ہیں۔ راجیش اپنے دور میں دہلی کے سینٹ اسٹیفن کالج کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ہوا کرتے تھے اور وہ فاسٹ بولر سنیل والسن اور آل راؤنڈر کیرتی آزاد کو جانتے تھے جو 1983 میں ورلڈ کپ اسکواڈ کے ممبر تھے۔

بھارت نے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ جیسی افسانوی ٹیموں کو چونکا کر فائنل میں جگہ بنا ئی تھی جہاں اس کا مقابلہ کلائیو لائیڈ کی ناقابل تسخیر ویسٹ انڈیز ٹیم سے ہوا جس نے دو بار یہ اعزاز جیتا تھا۔ کسی کو توقع نہیں تھی کہ بھارت ویسٹ انڈیز کو چیلنج کرنے میں کامیاب ہوجائے گا لیکن کپل کے جوانوں نے حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل جیت کر کیریبین ٹیم کو دنگ کردیا۔

راجیش گپتا یہ ٹائٹل میچ دیکھنے لندن پہنچے۔ اس وقت ان کی عمر قریب 22 سال تھی۔ راجیش کے پاس فائنل میں ٹکٹ نہیں تھا لیکن وہ اس امید پر لندن پہنچے کہ لارڈز پر انہیں ٹکٹ ملیں گے اور فائنل دیکھنے کے اہل ہوجائیں گے۔

ان کے کچھ جاننے والے لندن میں رہتے تھے جہاں وہ پہنچے تھے۔ انہوں نے حتمی ٹکٹ حاصل کرنے کی کہانی سنائی کہ جب وہ اسٹیڈیم پہنچے تو وہاں بہت زیادہ ہجوم تھا اور سخت سیکیورٹی بھی تھی۔ جب وہ ٹکٹ لینے کے لئے ادھر ادھر بھاگ دوڑ کر رہے تھے تو انہوں نے دیکھا کہ کچھ مقامی لوگ ٹکٹ بیچ رہے ہیں۔

راجیش نے بتایا کہ اسے 90 پاؤنڈ میں 10 پاؤنڈ کا ٹکٹ ملا ۔ اس نے تین ٹکٹ اس لئے خریدے کیونکہ ان کے ساتھ دو لوگ اور تھے۔ راجیش کی خوشی کا ٹھکانا نہیں تھا کیونکہ انہوں نے فائنل کے لئے ٹکٹ خریدا تھا جس میں ہندوستانی کرکٹ کی سب سے بڑی تاریخ تھی۔

انہوں نے بتایا کہ جب کپل نے مدن لال کی گیند سے اپنے پیچھے بھاگتے ہوئے ویوین رچرڈز کا کیچ پکڑا تو وہ اس سمت میں 20 قدم کے فاصلے پر اسٹینڈ میں موجود تھے۔ اس کیچ نے آخر نقشہ بدل دیا اور ہندوستان نے اعزاز جیتا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details