اردو

urdu

By

Published : Aug 27, 2019, 12:03 AM IST

Updated : Sep 28, 2019, 9:56 AM IST

ETV Bharat / bharat

علاؤالدین کا گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج

کھانا اور دیگر چیزوں کے بغیر انسان بمشکل 12 گھنٹے تک رہ سکتا ہے لیکن کانپور کے بی ایم ایل ٹی کے طالب علم علاؤالدين نے مسلسل 27 گھنٹے تک بآواز پڑھنے کا ریکارڈ بنایا ہے۔

علاؤالدین کا گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج

علاؤالدین نے 'لانگیسٹ میراتھن ریڈنگ اے لاؤڈ' پروگرام کے تحت مسلسل 27 گھنٹے تک پڑھ کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ اور گولڈن بک آف ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

علاؤالدین کا گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج، ویڈیو

جونپور کے بدلاپور علاقے سے تعلق رکھنے والے علاؤالدین کانپور یونیورسٹی میں بی ایم ایل ٹی کی پڑھائی کر رہے ہیں، علاؤالدین نے 27 گھنٹے مسلسل بغیر کچھ کھائے ایک نشست میں 'لانگیسٹ میراتھن ریڈنگ' میں گولڈن بک آف ورلڈ ریکارڈ اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرایا ہے۔

اس دوران علاؤالدین نے ایک لمحہ بھی آرام نہیں کیا بلکہ مسلسل پڑھائی کی جو کہ حیران کن ہے۔

علاؤالدین نے ریکارڈ اپنے نام کر کے کانپور کے ساتھ پورے ملک کا نام روشن کیا۔

کانپور کے سینکڑوں طلبا علاؤالدین کے اس ریکارڈ کے گواہ ہیں جنہوں نے علاؤالدین کو مسلسل پڑھتے ہوئے دیکھا۔

علاؤالدین نے کہا کہ انہیں بچپن سے ہی پڑھائی کرنے کا شوق تھا اور اسی جذبہ کی وجہ سے ہی کچھ مختلف کرنے کا ارادہ کیا اور اپنے خاندان اور ملک کا نام روشن کیا۔

علاؤالدین نے اس ریکارڈ کو بنانے کے لیے چار دن مسلسل پڑھنے کی پریکٹس علاؤالدین نے بتایا کہ اس سے قبل مسلسل پڑھنے کا یہ ریکارڈ لکھیم پور، کھیری کے ایک طالب علم کے پاس تھا۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 9:56 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details