اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جنسی زیادتی کے مجرم کو عمرقید - کانپور جنسی زیادتی خبر

ریاست اترپردیش میں کانپور سول کورٹ نے جنسی زیادتی کے مجرم کو عمر قید کی سزا محض تیئیس روز کے اندر سنائی ہے۔

جنسی زیادتی کے مجرم کو عمرقید کی سزا

By

Published : Oct 11, 2019, 9:07 PM IST

کانپور کے بٹھور تھانہ کی رہنے والی تین برس کی ایک معصوم بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کا معاملہ پیش آیا تھا۔

کانپور کا یہ ایک ایسا معاملہ ہے جس میں نہ صرف پولیس نے تیزی دکھائی ہے بلکہ عدالت نے بھی روزانہ سماعت کرتے ہوئے محض 23 دنوں کے اندر فیصلہ سنایا۔

جنسی زیادتی کے مجرم کو عمرقید کی سزا

گزشتہ 27 جولائی کو تین برس کی ایک معصوم بچی کے ساتھ بدھنو علاقہ کے رہنے والے ایک شخص نے جنسی زیادتی کی تھی۔

جس میں پولیس نے تیزی دکھاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔ اس معاملے میں تفتیش کر رہے پولیس افسر اجے کمار نے 17 ستمبر 2019 کو فرد جرم داخل کیا۔

اس کی سماعت 19 ستمبر 2019 کو پاسکو کورٹ میں شروع کی گئی۔

سی او اجے کمار نے ڈی این اے رپورٹ بھی کرائی تھی جو کی پازیٹیو آگئی۔

اے ڈی جے جے کورٹ( پاسکو ایکٹ ) میں جج نے عمر قید کی سزا سناتے ہوئے ایک لاکھ روپیہ کا جرمانہ بھی عاید کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details