اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کانکریا-کٹک، پالن پور-سنکریل پارسل خصوصی ٹرینیں - پارسل خصوصی ٹرینیں

مغربی ریلوے نے گجرات میں احمد آباد کے کانکریا سے اڑیسہ کے کٹک اور پالن پور سے مغربی بنگال کے سنکریل گڈس ٹرمینل کے درمیان پارسل خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Kankaria-Cuttack, Palanpur-Syncreal Parcel Special Trains
کانکریا-کٹک، پالن پور-سنکریل پارسل خصوصی ٹرینیں

By

Published : May 7, 2020, 4:15 PM IST

رابطہ عامہ چیف افسر رویندر بھاسکر نے جمعرات کو جاری ریلیز میں بتایا کہ احمد آباد کمشنری کے پالن پور۔سنکریل اور کانکریا۔کٹک کے درمیان دو پھیروں کے لئے پارسل خصوصی ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔

ٹرین نمبر 00941 کانکریا - کٹک پارسل خصوصی ٹرین آٹھ مئی کو کانکریا سے 18.30 بجے روانگی ہو گی اور 10 مئی کو 02.30 بجے کٹک پہنچے گی۔

واپسی میں یہ کٹک سے 11 مئی کو 19.30 بجے روانہ ہوگی اور 13 مئی کو 03.15 بجے کانکریا پہنچے گی۔ ٹرین دونوں سمتوں میں آنند، رتلام، اجین، سنت ہردارام نگر، بینا، فصل مروارا، بلاسپور، جھارسگڑا، سبنل پور سٹی اور تال چیر روڈ اسٹیشنوں پر رکے گی۔

اسی طرح ٹرین نمبر 00945 پالن پور - سنکریل گڈس ٹرمینل خصوصی پارسل ٹرین نو مئی کو 23 بجے پالن پور سے روانہ ہوگی اور 11 مئی کو 8.35 بجے سنکریل پہنچے گی۔ مخالف سمت میں یہ ٹرین 13 مئی کو 00.50 بجے سنکرین گڈس ٹرمینل سے چل کر اگلے دن 10.45 بجے پالن پور پہنچے گی۔ ٹرین دونوں سمتوں میں آبو روڈ، مارواڑ جنکشن، اجمیر جنکشن، فلیرا جنکشن، جے پور، جمنا پل، پریاگراج جنکشن، پنڈت دین دیال اپادھیائے، گیا، گوموہ جنکشن اور آسنسول اسٹیشنوں پر رکے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details