اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بہار میں تبدیلی ضروری ہے: کنہیا کمار - cpi leader kanhaiy kumar rally

سی پی آئی رہنما کنہیا کمار نے بہار اسمبلی انتخابات کے تحت بیگوسرائے کے گڈھ پورہ میں سی پی آئی امیدوار سوریاکانت پاسوان کے حق میں جلسہ عام سے خطاب کیا، اس دوران کنہیا نے این ڈی اے اتحاد پر شدید تنقید کی۔

بی جے پی بھاگ گئی تو کورونا خود بھاگ جائے گا: کنہیا کمار
بی جے پی بھاگ گئی تو کورونا خود بھاگ جائے گا: کنہیا کمار

By

Published : Oct 26, 2020, 11:22 AM IST

سی پی آئی رہنما کنہیا کمار نے بہار اسمبلی انتخابات کے تحت بیگوسرائے کے گڈھ پورہ میں سی پی آئی امیدوار سوریاکانت پاسوان کے حق میں جلسہ عام سے خطاب کیا، اس دوران کنہیا نے این ڈی اے اتحاد پر شدید تنقید کی، کنہیا نے کہا کہ اگر کورونا کو بھگانا ہے تو بی جے پی کو بھاگنا پڑے گا۔ اگر بی جے پی بھاگ جاتی ہے تو خود کورونا بھاگ جائے گی۔

کنہیا کمار نے این ڈی اے پر ذات پات اور مذہب کی بنیاد پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا بھی الزام لگایا۔ انہوں نے وزیر اعلی نتیش کمار پر طنز کیا اور انہیں بزرگ قرار دیا۔

مزید پڑھیں: سیمانچل کے لوگ درانداز نہیں ہیں: اویسی

ان کا کہنا تھا کہ 'بہار میں تبدیلی ضروری ہے، کیونکہ نتیش کمار مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں، ان کو بزرگی آچکی ہے، لہذا نوجوان ان کے امیدوار کی حمایت میں ووٹ کریں اور بہار کو ایک نئی پیشرفت کی طرف لے جانا چاہئے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details