کمل ناتھ نے ضلع دتیہ میں بھانڈر اسمبلی ضمنی انتخاب کے لئے کانگریس کے امیدوار پھول سنگھ کے حق میں انتخابی جلسہ سے خطاب کیا۔ اس موقع پر سابق ریاستی صدر ارون یادو ، سابق وزیر ڈاکٹر گووند سنگھ، دیگر رہنما اور امیدوار پھول سنگھ بھی موجود تھے۔ کمل ناتھ نے کہا کہ ریاست کی 28 سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔ ان انتخابات میں عوام خواہ ہی 'کمل ناتھ اور کانگریس' کا ساتھ نہ دیں، لیکن انہیں سچائی کا ساتھ دینا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ دسمبر 2018 میں کانگریس نے 15 سال بعد ووٹ کے دم پر حکومت بنائی تھی ۔ لیکن 15 ماہ کے اندر نوٹ کے دم پر حکومت گرا دی گئی۔ کمل ناتھ نے کہا کہ اگر وہ بھی سودا کر لیتے، تو ان کی حکومت نہیں گرتی۔ لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ لیکن اب عوام کو سچائی کا ساتھ دینا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ' انہیں ریاست میں خزانہ خالی ملا تھا۔ اس کے باوجود کسانوں کا قرض معاف دو مراحل میں کیا گیا۔ اسی دوران ان کی حکومت گر گئی۔