ریاست مدھیہ پردیش کے 28 اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر الیکشن کمیشن نے ان کے اسٹار کمپینر کی حیثیت منسوخ کردی تھی۔
سینئر وکیل اور کانگریس کے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ وویک تنکھا نے بتایا کہ سابق وزیراعلیٰ نے مختلف بنیادوں پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے اور ان کی درخواست پر فوری سماعت کی جائے گی۔
تنکھا نے کہا "یہ درخواست ایڈوکیٹ آن ریکارڈ ورون چوپڑا کے ذریعہ دائر کی گئی ہے اور عدالت عظمیٰ نے رجسٹری میں جس نقائص کی نشاندہی کی ہے اس کو دور کیا گیا ہے۔
جمعہ کو پول پینل نے اخلاقی اور نازیبا سلوک کی مینہ خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے کانگریس کے قائد کی اسٹار کمپینر کی حیثیت کو کالعدم قرار دے دیا۔جب کہ سیاسی جماعت ایک اسٹار کمپینر کے اخراجات کی ادائیگی کرتی ہے، تو امیدوار دوسرے انتخابی کارکنوں کے اخراجات کی ادائیگی کرتا ہے۔
حکم نامے میں پول پینل نے کہا بار بار ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور جاری کردہ مشورے کی مکمل طور پر نظرانداز کرنے کی وجہ سے کمیشن نے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ کے اسٹار کمپینر کی حیثیت کو مسترد کردیا۔