محرم الحرام کی نویں تاریخ کو پوری دنیا میں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے خاندان کی شہادت کا چرچا ہے۔ حق و باطل کے درمیان امام حسین کو خط فاصل کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
اسی سلسلے میں معروف شیعہ عالم دین مولانا کلب صادق نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران کربلا میں حضرت امام حسین کی با مقصد شہادت تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی۔
مولانا کلب صادق نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے کربلا کے میدان میں اپنے ہمراہیوں کے ساتھ جان کی قربانی پیش کر کے باطل کا پردہ فاش کیا۔ اسی کو اسلام کہا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں جس طرح سے سماج میں چینی اور تشدد ہے، انسانیت کا گلا گھونٹا جا رہا ہے، حضرت امام حسین علیہ السلام نے کربلا کے میدان میں ثابت کردیا تھا کہ اسلام انسانیت کا پیغام دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام حق اور انصاف کی بات کرتا ہے لیکن جب سے بادشاہت قائم ہوگئی ہے، ایسے میں انصاف کی امید ممکن نہیں ہے۔ جب بھی عوام حق کی آواز بلند کرتی ہے بادشاہ اسے دبانے کی کوشش کرتا ہے۔