ریاست بہار کے ضلع کیمور میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے۔ یہاں گذشتہ تین دنوں سے ہر روز کورونا مثبت مریض پائے جا رہے ہیں۔ 20 افراد کی ایک رپورٹ میں تین افراد کو کورونا مثبت قراردیا گیا۔
سول سرجن ڈاکٹر ارون کمار تیواری نے اس کی تصدیق کی ہے۔ ان تینوں مثبت میں سے ایک 29 سالہ خاتون اور 25 و 19 سالہ دو مرد ہیں۔
جمعہ کی شام دیر سے کیے گئے 27 افراد کی رپورٹ میں 10 افراد کو کورونا مثبت پایا گیا ہے۔ اس میں ایک افسر بھی شامل ہے۔ اس طرح ضلع کیمور میں کورونا مثبت مریضوں کی مجموعی تعداد اب بڑھ کر 72 ہوگئی ہے۔