سینئر صحافی سنجیب برواکے مطابق 'اسلامک اسٹیٹ خراسان (آئی ایس کے) کے مشتبہ خودکش بمباروں نے بدھ کے روز وسطی کابل کے شوربازار علاقے میں دھرم شالہ گرودوارہ کے اندر خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا، ان میں سے ایک بھارتی تھا جس کا تعلق کیرالہ کے قصارا گوڈ سے تھا'۔
مضمون نگار کے مطابق خالد الہندی نے دعوی کیا ہے کہ یہ حملہ 'کشمیر میں مظلوم مسلمانوں کی حالت زار کا بدلہ لینے کے لئے تھا'۔
ایک سرکاری سکیورٹی ذرائع کے مطابق ابو خالد الہندی کوئی اور نہیں بلکہ ساجد کے نام سے مشہور محمد ساجد کوتیرومل ہے، جس نے 31 مارچ 2015 کو ممبئی سے دبئی کے لیے پرواز کے دوران ہی اسلامک اسٹیٹ میں شمولیت اختیار کیا۔
بھارتی حکومت کا خیال ہے کہ قصارا گوڈ سے بہت سارے افراد اسلامک اسٹیٹ میں شامل ہونے اور 'خلافت کے تحت زندگی گزارنے' کے لئے افغانستان روانہ ہوئے تھے جہاں اسلامی قوانین غالب ہیں۔