اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

شرومنی اکالی دل کے رہنما کی وزیراعظم سے اپیل - سابق رکن پارلیمان  اور شیرو منی اکالی دل (ایس اے ڈی) کے ترجمان ، پریم سنگھ چندرومجرا

خط میں افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک گرودوارہ  پر ہوئے حملہ کاذکر کیا ہے، جس میں 27 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

شرومنی اکالی دل کے رہنما کی وزیراعظم سے اپیل
شرومنی اکالی دل کے رہنما کی وزیراعظم سے اپیل

By

Published : Mar 29, 2020, 12:30 PM IST

ریاست پنجاب کے شہر پٹیالہ سے تعلق رکھنے والے سابق رکن پارلیمان اور شیرو منی اکالی دل (ایس اے ڈی) کے ترجمان، پریم سنگھ چندرومجرا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک مکتوب روانہ کیا ہے۔

شرومنی اکالی دل کے رہنما کی وزیراعظم سے اپیل

انہوں نے اپنے خط میں افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے گرودوارہ پر حملہ کاذکر کیا ہے، جس میں 27 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

انہوں نے سکھ برادری کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے حکومت سے مدد کی وزیراعظم سے درخواست کی ہے۔

وہ کابل کے قلب میں واقع گرودوارے پر ایک خوفناک حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 27 عقیدت مند کے ہلاک ہونے کے بعد مودی حکومت سے مدد کے خواہاں ہیں۔

اس واقع پر غم کا اظہار کرتے ہوئے ، چندوماجرا نے وزیر اعظم مودی سے اپیل کی ہے کہ وہ اقلیتی برادری کی حفاظت کو یقینی بنائے۔

ان کے الفاظ میں "میں وزیر اعظم مودی سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ کابل کے سکھ برادری کو نشانہ بنانے والے حملے کے حوالے سے افغانستان کے وزیر اعظم اشرف غنی سے بات کریں۔ اس بات کو یقینی بنایا جانا چاہئے کہ اس واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو مناسب طبی سہولیات کے ساتھ مناسب سلوک کیا جائے"۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے متاثرین کی مدد کے لئے ہر ممکن مدد کو یقینی بنایا ہے۔

اس سلسلے میں انہوں اپنے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ بھارتی سفارت خانہ کابل ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے مستقل رابطے میں ہے۔

ایک حالیہ ٹویٹ میں ، نریندر مودی نے افغانستان کے کابل کے ایک گرودوارے میں دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں سے اظہار تعزیت بھی کیا تھا۔اس کے علاوہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہونے والے ایک پروگرام میں بھی انہوں نے کہا کہ وہ دہشت گردی کے حملے سے شدید غمزدہ ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details