اسسٹنٹ پروفیسر کی اہلیت والے مقابلہ جاتی امتحان یو جی سی نیٹ کی ضروری تاریخ این ٹی اے نے جاری کر دی ہے۔ 16 مارچ سے 16 اپریل تک طلبہ آن لائن درخواست دے سکیں گے جبکہ ایڈمٹ کارڈ 15 مئی کو جاری ہوں گے اور امتحانات 15 سے 20 جون کے درمیان ہوں گے۔ نتائج 5 جولائی کو جاری ہوں گے۔
قومی ٹیسٹنگ ایجینسی (این ٹی اے) دسمبر 2018 سے یو جی سی نیٹ کے امتحان ملک بھر میں آن لائن کراتی آرہی ہے۔ اس سے قبل سی بی ایس ای آف لائن یہ امتحان کراتی تھی۔