اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جموں و کشمیر میں جمعۃ الوداع کا اہتمام - جموں و کشمیر

ماہ رمضان کے آخری جمعہ جمعۃ الوداع کا فرزندان توحید نے خشوع و خضوع کے ساتھ ادا کیا۔ اس دوران بیشتر مساجد میں لوگوں کی بھیڑ کی وجہ جگہ کم پڑگئی۔

Jumatul widah in Jammu and kashmir

By

Published : May 31, 2019, 9:22 PM IST

امت مسلمہ نے پرنم آنکھوں سے اس ماہ مبارک کے آخری جمعہ کو الوداع کہا۔ اس موقع پر زبردست دعاؤں کا ا ہتمام کیا گیا ۔

Jumatul widah in Jammu and kashmir

لوگوں نے پُر نم آنکھوں سے اس ماہ صیام کے آخری لمحات کو غنیمت جان کر اپنی امیدوں کی جھولی اپنے رب تعالی کے سامنے اپنی مناجات کی شکل میں پیش کی اورخالق حقیقی کو منانے ومسلمانان ہند کو دوبارہ سربلندی،بلند افتخار عطاکرنے کیلئے رقت انگیز دعائیں کیں۔

کئی لوگوں نے اپنی شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پتہ نہیں کہ آئندہ رمضان ان کی زندگی میں آئے بھی یا نہیں، اسی لئے اس مینارہ نور ماہ میں نیکیوں کو لوٹنے،اس کو سمیٹنے اور زیادہ سے زیادہ رب کریم کے قرب کو حاصل کرنے کی تغ ودو،جستجو اورتڑپ میں وہ لگے ہوئے ہیں۔جموں میں تواریخی مسجد کٹھن کا تلاو ، مکہ مسجد بٹھنڈی ، مسجد حمزہ گوجر نگر اور جانی پور مسجد بلال میں نماز جمعہ ادا کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details