بھارت میں 14 برس سے شہریت کا انتظار کر رہی ایک خاتون اپنی ماں سے ملنے نوری ویزا پر پاکستان گئی تھیں۔ لیکن اب وہاں سے بھارت واپس آنا ان کے بس میں نہیں ہے۔ عالم یہ ہے کہ ان کے ساتھ جانے والے کنبہ کے دیگر افراد کو ان کے بغیر لوٹنا پڑا۔
جودھ پور کے باسنی تمبلیا کے رہائشی حکومت سے درخواست کر رہے ہیں کہ 'ان کی اہلیہ کو جلد سے جلد بھارت واپس آنے کی اجازت دی جائے۔'
دراصل پورا معاملہ یہ ہے کہ ' لیلا رام پاکستان کے رہائشی تھے، ان کی شادی 2007 میں پاکستان کے میرپورخاص کی رہائشی جنتا سے ہوئی تھی۔ وہ جنتا کو بھارت لے آئے لیکن انہیں اب تک بھارتی شہریت نہیں ملی۔'
بھارت کی شہریت نہیں ہونے کی وجہ سے جنتا کا پاسپورٹ نہیں بن سکا۔ ایسی صورتحال میں حکومت ہند نے جنتا کو نوری ویزا پر 60 دنوں کے لئے پاکستان جانے کی اجازت دی۔ تاہم، پاکستان نے لیلارام اور اس کے بچوں کو بھارتی پاسپورٹ کے ساتھ 30 دن کا ویزا جاری کیا۔ یہ خاندان بھارت آنے کے لئے 19 مارچ کو لاہور پہنچا تھا، لیکن اس وقت سرحد بند کردی گئی تھی۔