اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

آسارام کی عرضی مسترد - جودھپور کی خبر

جودھپور ہائی کورٹ نے نابالغہ کے ساتھ جنسی زیادتی معاملے میں آسارام باپو کی سزا کی معطلی سے متعلق عرضی کو خارج کردیا ہے۔

آسارام کی مشکلات بڑھیں

By

Published : Sep 23, 2019, 2:33 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 4:51 PM IST

راجستھان ہائی کورٹ نے نابالغ طالبہ کے جنسی استحصال کے معاملے میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے آسارام کی سزا ملتوی کرنے کی عرضی کو آج خارج کردیا۔

آسارام کی مشکلات بڑھیں


جسٹس سندیپ مہتا اور وی کے ماتھر کی بینچ نے آسارام کی سزا ملتوی کرنے کی دوسری عرضی خارج کردی۔حالانکہ آسارام کو اس وقت معمولی راحت ملی جب عدالت نے پہلے سے چل رہی ان کی سزا کے خلاف اپیل کے معاملے میں آئندہ جنوری میں سماعت کرنے کی تاریخ طے کی۔


آسارام کی سزا ملتوی کرنے کی عرضی پر پیروی کرنے کے لیے ممبئی سے آئے سینیئر وکیل شریئش گپتا نے عرضی خارج ہونے پر عدالت سے آسارام کی سزا کے خلاف اپیل پر جلد سماعت کرنے کی درخواست کی۔اس پر عدالت نے سزا کے خلاف دائر اپیل پر سماعت کے لیے جنوری کے دوسرے ہفتے میں تاریخ طے کی۔
اس معاملے میں عمر قید کی سزا بھگت رہے آسارام جودھپور سینٹرل جیل میں بند ہے۔آسارام کو یکم اکتوبر ،2013 میں گرفتار کیاگیا تھا۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 4:51 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details