اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'آئندہ سماعت پرسلمان خان کوعدالت میں پیش ہونے کا حکم' - کالے نایاب ہرنوں کے شکار

ریاست راجستھان کے ضلع جودھپورمیں کالے ہرنوں کے شکار معاملے پر سلمان خان کو ایک رورل کورٹ کے جسٹس کی جانب سے سزا سنائے جانے کے سبب سلمان خان کی جانب سے دائرعرضی اور آرمز ایکٹ معاملے پر ضلع اورسیشن عدالت میں پیر کو سماعت ہوئی۔ اس معاملے کی اگلی سماعت 28 ستمبر کو دوبارہ ہوگی۔

Jodhpur Court Asks Salman Khan to Appear
'آئندہ سماعت پرسلمان خان کوعدالت میں پیش ہونے کا حکم'

By

Published : Sep 14, 2020, 5:07 PM IST

سماعت کے دوران ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جودھ پور نے سلمان خان کو آئندہ سماعت کے دوران پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

بالی ووڈ معروف اداکار سلمان خان پر آرمس ایکٹ کا ایک مقدمہ درج کیا گیاتھا، جس پر چیف جسٹس دیہی عدالت نے سلمان خان کو بری کردیا تھا، ریاستی حکومت نے سی جے ایم رورل کورٹ کے فیصلے کے خلاف ڈسٹرکٹ کورٹ جودھ پور ضلع میں اپیل دائر کی تھی، کیس کی سماعت آج ڈی جے کورٹ جودھ پور رورل میں ہونی تھی۔

آپ کو بتادیں کہ' کالے نایاب ہرنوں کے شکار کے معاملے میں سلمان خان کو جودھپور کی ایک رورل عدالت کے چیف جسٹس نے 5 سال قید کی سزا سنائی تھی، اس سزا کے خلاف جودھ پور کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سلمان خان کی جانب سے اپیل دائر کی گئی تھی آج اسی معاملے پر سماعت ہوئی۔

جودھ پور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجندر کاسوال نے سلمان خان کے عدالت میں حاضر نہ ہونے پر سوال کیا، جس پر سلمان خان کے وکیل ہستی مل سارسوت نے معذرت کے لئے درخواست دی اور کورونا وباکے سبب حاضر نہ ہونے کی بات کہی۔

مزید پڑھیں:

'حکومت احتجاج کرے تو واہ واہی، عوام کرے تو پٹائی'

جس کے بعد ڈی جے گرامین نے آئندہ سماعت پر سلمان خان کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ سلمان خان کو 28 ستمبر کو ہونے والی سماعت میں پیش ہونا پڑے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details