اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ممبرا: بے احتیاطی سے کورونا کیسز میں اضافہ ممکن - جتیندر اوہاڈ

کابینی وزیر برائے ہاوسنگ اور رکن اسمبلی جتیندر اوہاڈ نے کہا کہ ممبرا میں کورونا متاثرین کی تعداد میں کمی ضرور واقع ہوئی ہے لیکن لوگ اس وبا کو معمولی نا سمجھیں کیونکہ ذرا سی بے احتیاطی کے نتیجے میں کورونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

Jitendra Awhad
رکن اسمبلی جتیندر اوہاڈ

By

Published : Sep 8, 2020, 7:42 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر ممبرا کے رشید کمپاونڈ میں صفائی مہم کے دوران کابینی وزیر جتیندر اوہاڈ نے کہا کہ ممبرا میں کورونا وبا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں کمی ضرور واقع ہوئی ہے لیکن اگر بے احتیاطی برتی جائے گی تو یہ معاملہ مزید بڑھ بھی سکتا ہے۔

رکن اسمبلی جتیندر اوہاڈ

ممبرا میں رمضان المبارک کے بعد سے کورونا کے کیسز میں حد درجہ کمی واقع ہوئی ہے یہاں تک کہ اب تک چار مرتبہ شہر میں زیرو ریکارڈ کورونا کیس درج کیا جاچکا ہے جس کی وجہ سے ممبرا جلد ہی تھانے کی نو پربھاگ سمیتیوں میں سب سے کم کیس والے پربھاگ میں شامل ہوجائے گا۔

کابینی وزیر برائے ہاوسنگ اور مقامی رکن اسمبلی جتیند راوہاڈ نے مزید کہا کہ ممبرا کورونا کو ختم کرنے کے لیے ہر اتوار کو کسی نہ کسی علاقے میں صفائی مہم چلایا جائے گا، وہاں کی مساجد و دیگر عبادت گاہوں، سوسائٹیوں اور کالونیوں کو سینیٹائز، دواؤں کا چھڑکاو ، دھواں وغیرہ کیا جائے گا۔ لیکن ممبرا میں لوگ جس طرح سے بھیڑ کر رہے ہیں، بغیر ماسک کے گھوم رہے ہیں اور بازاروں، دوکانوں اور گلیوں میں لوگوں کا اژدہام دیکھنے کو مل رہا ہے، ایسی صورت حال کو دیکھ کر ڈر سا لگتا ہے کیونکہ یہ وبا ابھی ختم نہیں ہوئی ہے خواہ ہمارے یہاں کم ضرور ہوئی ہے۔

انھوں نے لوگوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ احتیاط نہ کرنے سے ممبرا میں ممکن ہے کہ کیس میں اضافہ ہونے لگے اس لیے اس وبا کو معمولی وبا نہ سمجھیں، رمضان میں ہمارے یہاں متاثرین کی شرح میں اضافہ ہوا تھا لیکن عید بعد کم ہوا ہے، ابھی کلیان میں ایک گھر میں گنپتی کا اتسو میں شریک ہونے گئے ایک ہی خاندان کے 32 لوگ کورونا مثبت پائے گئے ہیں اس وجہ سے ہمیں ابھی بھی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے، اگر لوگ بھیڑ کر رہے ہیں اور احتیاط نہیں کر رہے ہیں تو وہ اپنے آپ کو دھوکہ دے رہے ہیں اور خطرہ کو دعوت دے رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details