اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جھارکھنڈ مکتی مورچہ اور کانگریس میں سیٹوں کی تقسیم مکمل

جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے ہیمنت سورین نے کہا کہ ان کی جماعت نے لوک سبھا انتخابات کے لیے کانگریس کے ساتھ اتحاد کو قطعیت دے دی ہے۔

ہیمنت سورین، سربراہ، جھارکھنڈ مکتی مورچہ

By

Published : Mar 24, 2019, 4:58 PM IST

Updated : Mar 24, 2019, 7:29 PM IST

انہوں نے آج میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کانگریس 7 سیٹوں پر، جھارکھنڈ مکتی مورچہ 4، جھارکھنڈ وکاس مورچہ 2 سیٹوں پر انتخاب لڑے گی۔

جارکھنڈ مکتی مورچہ کے شیبو سورین کی رہائش گاہ پر پارٹی کے کارگذار صدر ہیمنت سورین کے ساتھ مختلف کانگریسی رہنماؤں نے ملاقات کی۔ اس موقع پر جھارکھنڈ میں مہا گٹھ بندھن کے اتحادی پارٹیوں کے درمیان تمام 14 لوک سبھا سیٹوں کی تقسیم کا اعلان کیا گیا۔

اس سمجھوتے کے تحت کانگریس راچنی، کھونٹی، لوہردگا، مغربی سنگھ بھوم، ہزاری باغ، دھنباد اور چترا سے انتخابات لڑے گی جبکہ دمکا، راج محل، گریڈیہ اور جمشیدپور سے جھارکھنڈ مکتی مورچہ، کڈرما اور گڈا سے جھارکھنڈ وکاس مورچہ اور پلامو سیٹ سے آر جے ڈی اپنے امیدوار میدان میں اتاریں گے۔

Last Updated : Mar 24, 2019, 7:29 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details