اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'جھارکھنڈ حکومت سبھی کے مفاد میں کام کرے گی' - hemant sorian

کانگریس کے رہنما راہل گاندھی، جھارکھنڈ میں نئی حکومت کی تشکیل کے موقع پر پروگرام میں موجود تھے جس میں جے ایم ایم کے رہنما ہیمنت سورین نے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا ہے۔

راہل گاندھی
راہل گاندھی

By

Published : Dec 29, 2019, 10:42 PM IST

کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے کہا کہ 'جھارکھنڈ کی نئی حکومت تمام شہریوں کے مفاد میں اور ریاست کی خوشحالی اور امن کے لیے کام کرے گی۔'

راہل گاندھی نے رانچی میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے ہیمنت سورین کے وزیراعلی کی حلف برداری تقریب میں حصہ لینے کے بعد ٹویٹر پر لکھا کہ، انہوں نے رانچی میں وزیراعلی ہیمنت سورین کے اور کانگریس کے وزراء کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔

انہوں نے لکھا کہ انہیں مکمل یقین ہے کہ جھارکھنڈ کی نئی حکومت سبھی شہریوں کے مفادات میں کام کرے گی اور ریاست میں امن و خوشحالی کا دور لے کر آئے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details